افغان داخلہ پروگرام درخواستوں کے لیے کھول دیا گیا
افغان داخلہ پروگرام آج جمعرات 16 دسمبر 2021 سے درخواستوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت آئرلینڈ میں قانونی طور پر مقیم موجودہ یا سابق افغان شہری اپنے قریبی رشتہ داروں، جو افغانستان میں رہ رہے ہیں یا جو حال ہی میں افغانستان سے متصل علاقوں میں فرار ہو گئے ہیں، آئرلینڈ میں عارضی رہائش کے لیے درخواست دے سکیں گے۔ [...]